پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، بلوچستان کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ کوہ سلیمان تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کوئٹہ کو جہاں دنیا بھر میں لٹل پیرس کے نام سے شہرت ملی وہیں یہاں موجود 4 پہاڑ بھی اس شہر کی شہرت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وادی کوئٹہ چاروں اطراف سے کوہ چلتن، کوہ تکاتو، کوہ زرغون اور کوہ مہردار میں گھری ہوئی ہے۔