سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں جیلوں کی گنجائش میں بھی شدید کمی واقع ہو گئی ہے۔ سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 24 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ان کی مجموعی گنجائش 13 ہزار ہے۔
ڈی آئی جی جیل کے مطابق سینٹرل جیل کی گنجائش 2400 قیدیوں کی ہے، لیکن وہاں قیدیوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھی 2200 قیدیوں کی گنجائش ہے، لیکن یہاں 6 ہزار قیدی موجود ہیں۔
سندھ کی جیلوں میں 80 فیصد قیدی انڈر ٹرائل ہیں، اور اس وقت 19 ہزار قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ صرف 4500 قیدی سزا یافتہ ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ملکی قیدیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 325 ہو گئی ہے، جن میں سے سب سے زیادہ غیر ملکی قیدی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ہیں۔