زمبابوے نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے ابتدائی میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ افغانستان کے لیے کریم جنت 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ محمد نبی 44، حضرت اللہ ززئی 20، عظمت اللہ عمرزئی 13، صدیق اللہ اٹل 3، محمد اسحاق 1 اور رحمان اللہ گربز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان راشد خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگواروا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ویلنگٹن ماساکاڈزا، بلیسنگ مزرابانی اور ٹریور گوانڈو نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں زمبابوے نے 145 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ زمبابوے کے برائن بینیٹ 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈائن مائرز نے 32، رائن برل 10، کپتان سکندر رضا 9، ٹیڈیوناشے مارومانی 9 اور ویسلے مادھیویر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹاشنگا موسیکیوا 16 اور ویلنگٹن ماساکاڈزا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے 3، راشد خان نے 2 اور محمد نبی نے 1 وکٹ حاصل کی۔