وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کے شامل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، سردار یوسف، طارق فضل چوہدری اور بیرسٹر عقیل ملک کو کابینہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، حنیف عباسی، سعد وسیم اور شیخ آفتاب کے بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی دو خواتین کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔