زرعی تحقیقاتی مرکز سوات نے ایروپونکس ٹیکنالوجی کے ذریعے پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے ذریعے پلاسٹک کے پائپس اور بالٹی میں پودے اگائے جا سکتے ہیں۔
زرعی ماہرین کے مطابق ایروپونکس ٹیکنالوجی کے ذریعے پودوں کی جڑیں مٹی میں نہیں بلکہ ہوا میں معلق رہتی ہیں، ان جڑوں پر غذائی اجزاکا اسپرے کیا جاتا ہے جس سے پودے تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ پانی کا استعمال کم سے کم ہوتا ہے۔
آج کل اگر ہم دیکھیں تو زمین کم ہو رہی ہے لہٰذا اب ہم آسانی کے ساتھ بالکونی میں اور چھت کے اوپر سسٹم انسٹال کرسکتے ہیں اور اس کی سبزیاں بھی روزانہ کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
زرعی ماہرین کے مطابق ایروپونک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں سائیل کا استعمال نہیں ہوتا، اس ٹیکنالوجی میں پودوں کی جڑیں زیادہ آکسیجن حاصل کرتی ہیں، جس سے وہ زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں اورکسانوں کو کم وقت میں زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔
دوسری جانب زرعی یو نیورسٹی سوات کی ایگری کلچر اسٹوڈنٹ نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اگائے گئے پودوں میں سائیل کی ضرورت نہیں ہو تی، اس میں پانی ضائع نہیں ہوتا، اور پودوں کو ورٹیکل اگایا جاتا ہے۔