پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز تھا اور وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا کیریئر جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔