بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن کو بولنگ سے روک دیا گیا

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر بولنگ سے روک دیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رپورٹ کیا گیا۔

شکیب الحسن نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مقابلوں میں بولنگ کرنے کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

شکیب الحسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مقابلوں میں اپنا بولنگ ایکشن کلیئر قرار پانے تک بولنگ نہیں کر سکیں گے۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اپنے بولنگ ایکشن کا آزادانہ معائنہ کرانا ہوگا۔

خیال رہے کہ شکیب الحسن بنگلادیش میں قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں، مقدمے میں نامزدگی کے بعد سے وہ اپنے ملک واپس نہیں گئے۔ اگست میں طالب علموں کی تحریک کے دوران انہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔