حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ، سمری ارسال

اسلام آباد : حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مدارس بل ایک بار پھر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

 اس حوالے سے مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے جس کی منظوری جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کی ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس بل پر تنازع برقرار ہے، پارلیمنٹ سے مدارس بل منظور ہوکر صدر کے پاس پہنچا تو انہوں نے اعتراض عائد کرکے اسے واپس کردیا، اب پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں ایک بار پھر مدارس بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔