ساؤتھ افریقا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لئے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقا کی ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آج جوہانسبرگ میں مدمقابل ہوں گی جس کے لئے گرین شرٹس الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے تیسرے اور آخری میچ کے لئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا کو آج کے میچ کے لئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی پلیئنگ الیون
کپتان محمد رضوان، بابر اعظم ، صائم ایوب، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور ابرار احمد۔
یاد رہے کہ تین میچز کی سیریز میں ساؤتھ افریقا کو دو صفر کی واضح برتری حاصل ہے۔