142

ڈالر کی اُونچی اُڑان ‘ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی 

کراچی۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ میں پہلی بار آٹھ روپے اضافے کے ساتھ 142 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے ہیں۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغازہوا اور 100 انڈیکس میں 50 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس 40 ہزار669 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، تاہم فوراً بعد کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں 100 انڈیکس 40 ہزار 927 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ڈالر کی قیمت میں 8روپے کا اضافہ ہوا تو مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 540 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔خبر فائل ہونے تک اسٹاک مارکیٹ میں35,573,380 شیئرز کا لین دین ہوا ہے جن کی مالیت 2,539,702,188 روپے ہے۔