77

ماحولیاتی تبدیلیاں، عالمی بینک امداد دینے پر تیار

نیویارک۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ورلڈ بینک200 ارب ڈالر امداد فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ۔ یہ مالی امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو فراہم کی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امداد کو20021سے 2025تک کے پانچ سالہ منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا ۔ یہ اعلان پولینڈ کے جنوبی شہر کاٹووِیسا میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کے آغاز کے فورا بعد کیا گیا ۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والے اس سالانہ اجلاس میں تقریبا 200 ممالک کے وفود شریک ہیں۔