131

ترک خاتون اول نے مودی کو نظر انداز کر دیا

بیونس آئرس۔ارجنٹائن میں جی20اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ ایمن اردوان کی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ارجنٹائن میں30نومبر کو دوروزہ دنیا کی20بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی20اجلاس ہوا،اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت20ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ترک صدر اپنی اہلیہ ایمن اردوان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔دوران اجلاس فوٹو سیشن کے دوران ترک خاتون اول اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجلاس کے دوران فوٹو سیشن کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اورترک خاتون اول ایمن اردوان ساتھ کھڑے ہیں تاہم جیسے ہی بھارتی وزیر اعظم نے ایمن اردگان کی طرف دیکھا ترک خاتون اول نے فورا اپنا رخ دوسری طرف موڑکر مودی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

ترک خاتون اول کی جانب سے اپنی بے عزتی کیے جانے پر مودی کا چہرہ دیکھنے والا تھا۔ایمن اردگان نے تو مودی کو نظر انداز کردیا لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے نہ چھپ سکا اور ترک خاتون اول کی بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔