555

سول سیکرٹریٹ پشاور میں مسجد کے منصوبے کا افتتاح

پشاور۔وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑانے سول سیکرٹریٹ پشاور میں جامع مسجد کے منصوبے کا افتتاح کیاجامع مسجد کی تعمیر پر تین کروڑ نوے لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ مسجد میں ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔

تعمیر اتی کا م سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے ۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑہ نے جمعرات کے روز پشاور میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک جامع مسجد کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا جہاں ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش ہو گی۔ تعمیراتی کام کا ٹھیکہ مواصلات و تعمیرات ڈیپارٹمنٹ کے ذمے ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نمازیوں کو نماز پڑھنے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

مسجد کے افتتاح پر سکیرٹریٹ ڈیپارٹمنٹ ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جامع مسجد کی تعمیر سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سیکرٹریٹ کے اندر ہی نماز پڑھنے کی سہولت میسر ہوگی ۔