563

دوست کی جگہ پرچہ دینے والا طالب علم گرفتار

پشاور۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 3 پشاور کینٹ کی انتظامیہ نے دوست کی جگہ انگلش کا پرچہ دینے والے طالب علم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جسے مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کینٹ 3 کے پرنسپل عبد الصمد سپروائزر ایگزامنیشن کے مطابق گزشتہ روز سکول میں انگلش کا پیپر تھا۔

جس میں چیکنگ کے دوران سعید انور ولد میر حنان نامی طالب علم کو اپنے دوست حضرت نور ولد جنت نور ساکن میرانشاہ حال حیات آباد کی جگہ پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑلیا گیا جسے تھانہ گلبرگ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سعید انور کو حوالات میں بند کرکے اُس کے دوسرے ساتھی حضرت نور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔