200

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ٗ 2دہشتگرد گرفتار

پشاور۔محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو دستی بموں اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)سے جاری ایک بیان کے مطابق گزشتہ روز ایک کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں عبد الحلیم ولد حبیب اللہ ساکن باجوڑ چارمنگ اور زکیم ولد وزیر ساکن باڑہ حال غنڈی سفید سنگ پشاور کو 2 دستی بموں اور 2 پستول سمیت گرفتار کیا گیا، بیان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔