312

کینیڈین وزیراعظم کی شکل سےمشابہ کی سوشل میڈیا پر دھوم

یوں تو کئی مرتبہ اتفاق ہوتا ہے کہ نامور شخصیات کی شکل سے مشابہ عام افراد توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں لیکن ’افغان ٹروڈو‘ کی مقبولیت نے سب کو دنگ کردیا ہے۔

افغان خبر رساں ایجنسی خاما پریس کے مطابق سلام مفتون نامی نوجوان نے ایک ٹی وی شو ’افغان اسٹار‘ میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے شرکت کی جنہیں دیکھ کر سب کا منہ کھلا رہ گیا۔

سلام مفتون کی شکل ہو بہو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملتی ہے جنہیں دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی شخص دھوکا کھا جاتا ہے کہ یہ کینیڈا کے وزیراعظم ہیں۔  گلوکاری میں جوہر دکھانے کے بعد سے سلام مفتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر متعدد صارفین نے انہیں ’افغان ٹروڈو‘ قرار دے دیا ہے۔

حالانکہ ایک ٹی وی شو میں مفتون نے ازراہ مذاق کہا کہ یہ ان کے بڑے بھائی ہیں جو بچپن میں بچھڑ گئے تھے جب کہ ان کے دوست انہیں ’سلام ٹروڈو‘ بھی کہتے ہیں۔