600

پشاور سے شارجہ کیلئے پروازیں شرو ع کرنیکا اعلان

پشاور۔ پی آئی اے نے پشاور سے شارجہ اور العین پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل راشد ملک کی ہدایات کی روشنی میں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے یہ پروازیں آئندہ ماہ سے شروع ہو نگی جس کا باقاعدہ افتتاح ائیر مارشل راشد ملک کرینگے ۔

پشاور سے ایک پرواز شارجہ اور ایک پرواز العین کے لئے ہو گی مسافروں کی سہو لت کے لئے پشاور سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیاتھا جبکہ پشاور سے دیگر سیکٹر کے لئے بھی پروازیں شروع کی جا رہی ہیں پشاور سے لاہور سمیت دیگر سیکٹرز کے لئے پروازیں کھولنے اور ان میں اضافہ سمیت براہ ر است پروازیں چلانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔