514

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٗ طلبا اور آرکیٹیکٹ کی مدد لینے کا فیصلہ

لاہور۔ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں چھوٹے گھروں کو بنانے کیلئے حکومت نے طلبا اور آرکیٹیکٹ کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے چھوٹے گھروں کے ماڈلز بنانے کیلئے مقابلہ منعقد کروانے کا اعلان کردیا، اس پوسٹر مقابلے میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیز کے طلبا بھی حصہ لے سکیں گے بہترین ماڈل پیش کرنے والے کو انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

حکومت نے مقابلے میں شرکت کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو دعوت عام دی ہے اس مقابلے میں حکومت طلبا سے یہ تجاویز لے گی کہ کم آمدنی والوں کیلئے تین، چار اور پانچ مرلے کے گھر کیسے ہونے چاہیے اس میں کیا کیا سہولتیں ہونی چاہیں اور یہ گھر کتنی لاگت میں بننا چاہیے۔