357

پھندو میں سٹی پٹرول فورس کا کانسٹیبل قتل

پشاور۔تھانہ پھندو کے علاقے گجر آباد میں معمولی تکرار پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سٹی پٹرول فورس کے کانسٹیبل کو قتل کردیا جبکہ ایک راہگیر سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ایس ایچ او پھندو عرفان خان نے بتایاکہ بدھ کی شام گجر آباد میں سٹی پٹرول فورل کے اہلکار آفتاب ولد امداد کی اپنے ہمسائیوں کے ساتھ تکرار ہوگئی تاہم وقتی طور پر معاملہ رفع دفع کردیاگیا تھا صبح ہوتے ہی دونوں فریقین کا ایک بار پھر آمنا سامنا ہوا جس پر ملزمان حشمت ٗ شفقت پسران اسلم اور انار گل عرف ملنگے ولد میر زمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی ۔

جس کے نتیجے میں کانسٹیبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹیکسی سٹینڈ منشی لطیف اللہ اور راہگیر میرداد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے پولیس نے مقدمہ در ج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔