473

ٹکٹنگ آفیسر نے فرائض کیلئے جان کی قربانی دیدی

پشاور۔تھا نہ بھا نہ ماڑی کے علاقہ رامداس چوک کے قریب ٹریفک پولیس کے ٹکٹنگ آفیسر نے بھاگتے چوروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران اپنی جان دیدی ٹریفک پولیس کے ہاتھوں دھرلئے جانیوالے مسلح شخص نے پستول سے فائرنگ کرکے ٹریفک اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار کر موقع سے فرارہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ مسلح ملزمان کی گرفتاری کیلئے پورے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا 

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھا نہ ماڑی چوک میں سب انسپکٹر اجمیر شاہ ولد سید امیر خان سکنہ نا گما ن عمر 45سال بھا نہ ماڑی چوک میں ڈیو ٹی پر مو جو د تھا کہ اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد چوری کی واردات کے بعد فرار ہورہے ہیں

اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھانہ ماڑی چوک میں موٹر سائیکل پر آنیوالے دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے موٹر سائیکل روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر اجمیر شاہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طورپر رکشہ میں سوار ہوکر موٹر سائیکل سواروں کو پکڑنے کیلئے ان کا تعاقب کیا اور رامداس چوک کے قریب موٹر سائیکل پرپیچھے بیٹھے ہوئے شخص کو قابو کرتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا 

پولیس کے ہتھے چڑھ جانیوالے شخص نے خود کو پولیس حراست سے چھڑانے کے دوران اچانک پستول نکال کر ٹریفک پولیس اہلکار پراندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے بھرے بازار میں بھگڈر مچ گئی جبکہ ٹریفک اہلکار شدید زخمی ہوگیامشتبہ شخص ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرارہوگیا مجروح اہلکار کو تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر علا قے کا محا صر کر لیا اور سر چ آپریشن شروع کیا گیا لیکن آخری اطلاعا ت ملنے تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی انو سٹی گیشن پولیس کے مطابق تحقیقا تی ٹیم نے جائے وقو عہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں تاہم پولیس نے نامعلو م ملزمان کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔