500

پشاور میں گھریلو ناچاقی پر باپ اور سوتیلے بھائی قتل

پشاور۔فرنٹیر ریجن (ایف آر) پشاور کے علاقہ آشوخیل میں گھریلو جھگڑے کی بناء پر ناخلف بیٹے کی فائرنگ سے والد اور 2 سوتیلے نوجوان بھائی جاں بحق جبکہ ایک کمسن بھائی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح ایف آر پشاور کے علاقے آشو خیل میں سجاد نامی نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنے والد اور سوتیلے بھائیوں پر فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں والد سکندر اور 2 بھائی ثاقب اور مشتاق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک بھائی 4 سالہ عالم زیب زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ مجروح عالم زیب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔