388

حیات آباد میں رہزنی کی و ارداتوں میں اضافہ

پشاور۔ حیات آباد کے گنجان آباد فیز تھری میں رہزنی کی وارداتوں میں اضافے سے علاقہ مکینوں میں امن امان کے حوالے سے تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گذشتہ چند ہفتوں سے بشارت مارکیٹ ، خٹک مارکیٹ ، اباسین اور یوسفزئی مارکیٹ کے احاطوں میں رہزنی کی وارداتوں میں کئی افراد موٹر سائیکل، نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتوں چیزوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

اُنہوں نے مزید بتا یا کہ گذشتہ ہفتے باغ ناران کے قریب ایک جوانسال شخص کو رہزنی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا جا چکاہے ۔ اُنہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فیز تھری میں پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔