314

دبئی میں وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں ان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے  پر دبئی پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔

بعدازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

دورے کے دوران عمران خان آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملیں گے اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے جس میں مستحکم اورخوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن کواجاگر اورملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان متفقہ بیل آؤٹ پیکج چاہتاہے، ایسی شرائط نہیں چاہیئں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔