697

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیساتھ کوئی اختلاف نہیں‘ گورنر شاہ فرمان

پشاور۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی سمیت تمام امور پر ہم دونوں ایک پیج پر ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان صوبہ کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے گورنر اور وزیراعلی میں اختیارات کی جنگ، معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بالخصوص قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی سمیت تمام امور پر ہم دونوں ایک پیج پر ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان صوبہ کے چیف ایگزیکٹو ہیں، وہ آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کے تبادلے کا اختیار رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنا اختیار استعمال کیا۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان اور گورنر شاہ فرمان میں اختلافات کی بنیادی وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ گورنر شاہ فرمان مواصلات، بلدیات اور داخلہ کے محکمے اپنے پاس رکھنے پر بضد ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی، آئی جی اور چیف سیکریٹری چاہتے ہیں کہ لیویز اورخاصہ دارفورس ایکٹ 2019 لا کر دونوں فورسز کو محکمہ پولیس میں ضم کر دیا جائے لیکن گورنر ایسا نہیں چاہتے، اس لئیمعاملہ الجھ گیا۔گورنر نے قبائلی اضلاع کیلئے ایڈوائزی بورڈ تشکیل دیا ہے۔ جس کا مقصد قبائلی اضلاع میں گڈ گورننس کو عملی جامہ پہنانا اور قبائلی روایات کا تحفظ کرنا ہے۔ بعض وزرا نے گورنر کو اختیارات دینے کی مخالفت کی ہے۔