566

چیئر مین نیب کو سکیورٹی خطرات لاحق، ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد۔سیکورٹی اداروں نے چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جان کو لاحق خطرے کے باعث نقل و حرکت محدود کرنے کی تلقین کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حوالے سے سیکورٹی اداروں نے ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔سیکورٹی اداروں کی جانب سے اسی باعث جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو فوری محدود کر دیں۔ جبکہ اپنے ساتھ اضافی سیکورٹی کا انتظام بھی کریں۔