724

خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسزکے بعد ہنگامی مہم کا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختوں خوا میں رواں سال پولیو کے دو کیسز سامنے آنے پرمحکمہ صحت نے ہنگامی انسدادپولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،مہم اٹھارہ فروری سے شروع ہوگی ۔

محکمہ صحت خیبر پختوں خوا کے مطابق بنوں اور قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم اٹھارہ فروری سے بنوں اور جنوبی اضلاع میں چلائی جائیگی۔رواں سال پولیو کا ایک کیس بنوں اور دوسرا قبائلی ضلع باجوڑ سے رپورٹ ہوا تھا ،بنوں کے چوبیس ماہ کے ریحان کے والد نے پولیو ویسکین پلانے سے انکار کیا تھا۔