165

وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کی ملاقات

دبئی۔ وزیراعظم عمران خان سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈے نے ملاقات کی ہے، اتوار کووزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈے سے ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی،ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور بیل آ ؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی،وا ضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور دیگر حکام کے ساتھ ایک روزہ دورے پر دبئی میں موجود تھے جہاں وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شریک ہو ئے ۔،واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورے سے قبل کہہ چکے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے ایسی شرائط طے ہوں جن سے عوام پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔