478

واپڈا اور سوئی گیس دفاتر منتقلی کی قرارداد یں منظور

پشاور ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں واپڈا اور سو ئی گیس کے دفاتر اسلام آباد منتقل کرنے متعلق قرارداد منظو رکرلی گئیں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر محمود جان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہاگیاتھاکہ سوئی گیس اور واپڈا کے ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے چونکہ اسلام آباد وفاقی دارلحکومت ہے اور دیگر محکموں کے ہیڈ آفسز بھی وہیں پر ہیں۔

اس لیے مذکورہ دونوں اداروں کے مرکزی دفاتر کو اسلام آباد منتقل کیا جائے ایوان نے قرارداد منظور کرلی اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کے اہل خانہ کو بلیو پاسپوٹ جاری کرنے سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی قرارداد پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے پیش کی قرارداد میں کہاگیاتھاکہ قومی اسمبلی ممبران کی طرح صوبائی اسمبلی ممبران کے اہل خانہ کو بھی بلیو پارسپورٹ دی جائے کیونکہ ان کے اہل خانہ کو سفر کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

دوسری طرف محکمہ صحت کو ایک ہفتے میں تمام طبی مراکز کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی رولنگ بھی دے دی گئی اس سلسلہ میں اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ رپورٹ میں صحت مراکز کی فراہم کردہ سہولیات سے آگاہ کیا جائے، یہ بھی بتایا جائے کہ جو سہولیات موجود نہیں کب فراہم کی جائیں گی۔