439

غیرقانونی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور ۔جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس خیبرپختونخواارباب ثاقب نے جانب سے تشکیل کردہ ٹاسک فورس نے غیرقانونی طورپر سوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف ارمڑ،اچینی میرہ،ریگی للمہ،پشتخرہ،تہکال پایان،لنڈی ارباب،گاؤں ریگی،پندواورچارسدہ روڈ کے ملحقہ گاؤں میں گزشتہ 7دنوں سے جاری آپریشن کے دوران 4ہزار350 فٹ غیرقانونی سوئی گیس پائپ لائن،241غیرقانونی کنکشن اور51ٹمپرڈمیٹرمنقطع کردیئے جبکہ تین ملزمان کیخلاف ایف آئی آردرج کی اور12ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دیدی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کرک کے ہمراہ آپریشن کے دوران ضلع کرک میں 4 پلاسٹرآف پیرس فیکٹری جبکہ 6کمرشل غیرقانونی سوئی گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے جنرل منیجرارباب ثاقب نے کہا کہ سوئی گیس کے غیرقانونی استعمال کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے اورپشاور سمیت چارسدہ،بنوں،ڈی آئی خان، ٹانک ،لکی مروت، کوہاٹ اورکرک میں فعال طورپرسوئی گیس کے غیرقانونی طورپراستعمال کرنیوالوں کیخلاف دن رات کام کریگی۔