592

خیبر پختونخوا میں الیکٹرانک رائٹ ٹو انفارمیشن نظام متعارف

پشاور۔ خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے اشتراک سے الیکٹرانک رائٹ ٹو انفارمیشن (ERTI ) کے ایک مو ثر نظام کا اجراء کیا جس سے اب شہری ای میل کے ذریعے ضلع پشاور کے سرکاری اداروں سے عوامی امور کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

اس ضمن میں خیبر پختونخوا انفارمیشن کے چیف کمیشن نے ضلع پشاور کے تمام سرکاری داروں کے سربراہان کو ہدایات جار ی کئے کہ جو بھی شہری معلومات کی حصول کی درخواست E-RTI)) ویب پورٹل کے ذریعے ارسال کرتے ہیں اُنھیں بروقت جواب دیاجائے۔ اسی طرح کمیشن نے محکموں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کے ہاں زیر التوا ء الیکٹرانک درخواستوں کی تفصیلات بھی متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کو برائے ضروری کاروائی ارسال کی ہیں۔

اس کے علاوہ انفارمیشن کمیشن نے کئی نئے پبلک انفارمیشن آفیسرز کو ای آرٹی آئی ویب پورٹل کے استعمال سے متعلق تربیت بھی دی ٗخیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی وضع کردہ ویب پورٹل کے استعمال سے متعلق تعلیمی ویڈیو اور ٹریننگ مینول انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا۔