591

بی ایس این جینرک ڈگری کی رجسٹریشن ختم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔پاکستان نرسنگ کونسل نے بی ایس این جینرک ڈگری کی رجسٹریشن کا امتحان ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبے میں نرسز کی اپ گریڈیشن کے لئے سفارشات پر غور و خوص شروع کردیا ہے ۔

ادھرممبران کی تعداد پوری نہ ہونے پر صدر و نائب صدرکاانتخاب ملتوی کردیا ہے نرسنگ کونسل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعداد مکمل ہونے پر صدر و نائب صد ر کا انتخاب کیاجائے گا جبکہ صدرو نائب صدر کے انتخابات کے انعقاد کے بعد کونسل کی تعداد مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا میں نرسوں کی اپ گریڈیشن کا معاملہ دوبارہ پیش کیا جائے گا۔