472

پشاور بیوی کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنیوالا شوہر گرفتار

پشاور۔ایف آئی اے سائبرکرائمزسرکل نے خفیہ نکاح کے بعد اپنی بیوی کی ویڈیوزاورتصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے پیسوں کیلئے بلیک کرنیوالے شوہر کو گرفتار کر لیا مسماۃ نصرین ایازنے سب انسپکٹرایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل پشاور ناہیدبلال کے پاس شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم احمدزیب جس کااسکے ساتھ خفیہ نکاح ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر اسکی تصاویر اور ویڈیوزشیئر کرکے بلیک میل کررہاہے اور اب تک لاکھوں روپے ہتھیاچکاہے اس شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل پشاورکی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پرباقاعدہ تفتیش کی اور دوران انکوائری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزم احمدزیب ولد اورنگزیب ساکن تحصیل ٹوپی صوابی کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے دوموبائل فونز اور سمز برآمد کر لئے ملزم کو مزیدتفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیاگیاہے۔