703

پشاور کا 150سالہ تاریخی درخت کاٹ لیا گیا 

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاورکے علاقہ پیرگلاب شاہ میں150سالہ پراناتاریخی پیپل کادرخت کاٹ لیاگیا ٗ درختوں کی کٹائی کے باوجود جی ٹی روڈ ٗ فردوس کے قریب بھی درختوں کی کٹائی کردی گئی ہے۔

ہشتنگری کے علاقہ پیرگلاب شاہ میں کاٹے جانے والے 150سالہ پرانے تاریخی پیپل کے درخت کی جڑیں مبینہ طورپر متصل علاقوں تک پھیلی ہوئی تھیں تاہم اس کی گذشتہ روز کٹائی کردی گئی 150سالہ پرانے درخت کی کٹائی پرشہریوں نے شدید تحفظات کااظہار کیاہے شہرکے بیشترعلاقوں میں تاریخی اورقیمتی پیپل کے درخت موجود ہیں سبزی منڈی ٗ ہشتنگری ٗ گھنٹہ گھر سمیت گردونواح کے علاقوں میں پیپل کے تاریخی قدیم ترین درختوں کی کٹائی کے بعد اس کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔