748

پشاور شہر کو چین کے جڑواں شہر کا درجہ دیدیا گیا

پشاور۔ گورگٹھڑی کے مغربی دروازے کو پشاور کی یاد گارکے طور پر منظور کرکے پشاور کی ثقافت کوایک نئی پہچان دے دی۔ پشاور شہر کو چین کے شہر ارمچی کا جڑواں شہر کا درجہ دے دیا گیا ہے ‘سیاح پشاورکی ثقافت، روایات ، تہذیب کو دیکھنے کے لئے آئینگے۔ 

اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطہ کیا اور گور گٹھڑی کے مغربی دروازے کو پشاور کی یادگارکے طور پر منتخب کیا۔ گورگٹھڑی کا علاقہ نہ صرف پشاور کا ایک قدیم مقام ہے بلکہ پشاور کی انتظامی تاریخ کے لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سکھوں کے دور میں یہ گورنر کی عدالت ہوا کرتی تھی اور ڈپٹی کمشنر کا دفتر بھی کچھ عرصہ کیلئے برطانوی اقتدار میں قائم رہا۔ 

عمران حامد شیخ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضلع ناظم پشاور کویادگار بھی پیش کی۔ اس موقع پر ضلع ناظم اربا ب محمد عاصم نے ڈپٹی کمشنرپشاور کے اس اقدام کی تعریف کی اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ اس طرح پشاور کی ثقافت دنیا کے مختلف حصوں میں پھیلے گی۔ ڈپٹی کمشنراور ضلع ناظم پشاور نے اس بارے میں محمد ہمایون نائب تحصیلدار پشاورکوایک توصیفی سند عطا کی جنہوں نے گورگٹھڑی کے مغربی دروازے کو بطور یادگار بنانے کی تجویز پیش کی تھی جسے کمیٹی نے منظور کیا ۔