558

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف

دبئی: پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چوتھے میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عرفان نے 25 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان کو پویلین واپس بھیجا اور اگلے ہی اوور میں علی شیفق نے کیمرون ڈیلپورٹ کو آؤٹ کردیا۔