497

ملتان سلطانز نے یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: پاکستان سُپر لیگ کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز  کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر اسلام آباد الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ لیوک رونکی نے 5 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخری اوورز میں سمت پٹیل اور فہیم اشرف نے 20، 20 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا اسکور تھوڑا آگے بڑھایا اور اسلام آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا پائی۔ ملتان کی جانب سے علی شفیق، شاہد آفریدی اور جنید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لک رونچی، فل سالٹ، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد سمیع، حسین طلعت، محمد سمیع، رضوان حسین، سامت پٹیل اور وقاص محمود پر مشمل ہے۔ آج کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس سے برتری حاصل کی ہے۔

پی ایس ایل 4 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 2 پوائنٹس سے برتری حاصل کرلی ہے۔