418

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑٓا ہدف عبور کر لیا

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کر لیا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا  اور اوپننگ جوڑی نے ہی شاندار شراکت قائم کی۔ جیمس ونز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 84 رنز بنائے جب کہ عمر صدیق نے نصف سنچری بنائی اور 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی اوپننگ جوڑی نے 135 رنز کی شراکت قائم کی اور جیمس ونز لمی چنے کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ملتان الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناکر لاہور قلندرز کو پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔ 

سلطانز کی جانب سے جیمس ونز 84 اور عمر صدیق 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔  لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لمی چنے نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اب تک صرف ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔ اس اعتبار سے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو صرف دو، دو پوائنٹس حاصل ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انگھوٹے میں انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ اے بی ڈی ویلیرز کپتانی کررہے ہیں جب کہ حفیظ کی جگہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ لیفٹ آرم بیٹسمین سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان رات 9 بجے ہوگا۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اب تک 3،3 میچز کھیل چکی ہیں لیکن زلمی کے 4 اور یونائیٹڈ کے 2 پوائنٹس ہیں۔ اسکور بورڈ کے اعتبار سے پشاور زلمی دوسرے، ملتان سلطانز تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے اور لاہور قلندرز چھٹے نمبر پر ہے۔