407

ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب، ستاروں کی جھل مل

ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب، ستاروں کی جھل مل

لاہور: پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی شاندار استقبالیہ تقریب میں شوبز ستاروں نے چار چاند لگا دیے۔

ایمان علی اور بابر بھٹی دو روز قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے جس کے بعد نوبیاہتا جوڑے کو شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے مبارک باد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ شب ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی کی استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں قریبی رشتے داروں سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

علی ظفر اور فرحان سعید نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور خوب رنگ بکھیرے،  عروا حسین، حسن شہریار، ثروت گیلانی اور دیگر ستاروں نے بھی خوب دھوم مچائی۔