188

کوئٹہ نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے سلطانز کی بیٹنگ لائن تباہ کردی

دبئی: پی ایس ایل کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہدف کے جواب میں بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے سلطانز کی بیٹنگ لائن تباہ کردی اور پوری ٹیم کو صرف 121 رنز پر ڈھیر کردیا، سلطانز کے 8 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، سب سے زیادہ رنز چارلس نے  بنائے جو 46 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، عمر صدیق 14،ونسےاور مورس 9،9، شعیب ملک 21،کرسچئن2،شاہدآفریدی 4، نعمان علی 3، محمد الیاس2 اور محمد عرفان صفر پر پویلین لوٹے، محمد عباس ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر اور براو نے 3،3 جب کہ محمد نواز نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں دوسری بار آمنے سامنے ہیں،20 فروری کو کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیاتھا۔