519

برٹش ائیرویزکا پاکستان پروازیں شروع کرنیکا اعلان

اسلام آباد۔ برٹش ائیرویز نے 2 جون سے پاکستان میں فلائٹ آپرشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برٹش ائیرویز کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن رواں برس دو جون کو شروع ہو گا، اس حوالے سیائیرلائن کے ترجمان نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ برٹش ائیرویز کی پہلی پرواز دو جون کو ہیتھرو ائیرپورٹ سے اْڑان بھرے گی۔ترجمان نے بتایا کہ اس پرواز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے اور موسم گرما کی تعطیلات کے پیش نظرٹکٹ کی قیمت 447 پاؤنڈ رکھی گئی ہے جس میں تمام چارجز اور ٹیکس شامل ہو گا۔

پرٹش ائیرویز کی ہفتے میں تین پروازیں 787۔8 ڈریم لائنر پر اسلام آباد آئیں گی جن میں وقت کے ساتھ ساتھ آسانی کے تحت اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ائیرلائن کے اس اعلان کی وجہ پاکستان میں سکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال ہے۔برٹش ائیرویز کے فلائٹ آپریشن کی بحالی سے تجارتی سطح پر اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی بحالی کا یہی صحیح وقت ہے اور ہم اپنے مسافروں کو جنوبی ایشیا میں ایک اور ملک تک سفری سہولیات فراہم کرنے پر کافی پْر جوش ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں برٹش ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی جس وجہ سے برٹش ائیرویز نے پاکستان میں دس سال کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ برٹش ائیرویز کے اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو ملک میں سرمایہ کاری لانے اورعالمی سطح پر ملک کا بہتر امیج بنانے پر کافی سراہا گیا تھا۔