293

متنی میں غیرت کے نام پر2افراد قتل

پشاور۔ تھانہ متنی کے علاقے اضا خیل میں غیرت کے نام پر جوانسال لڑکے اور دوشیزہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا پولیس نے لڑکی اور لڑکے کے والدین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی صدر سرکل فضل واحد خان نے بتایا کہ گزشتہ روز اضاخیل میں غیر ت کے نام پر وزیر گل نامی شخص نے اپنے بیٹے اجمل جبکہ اول گل نامی شخص نے اپنی بیٹی مسماۃ حاجرہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول اور مقتولہ کے مابین عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات تھے جس کی بناء پر دونوں کو اپنے اپنے والد نے فائرنگ کرکے قتل کیا پولیس کے مطابق دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔