214

پرانے سامان کی امپورٹ پر پابندی ختم

لاہور۔ حکومت نے بیرون ملک سے پرانے سامان کی امپورٹ پر سے پابندی اٹھالی ہے اب پرانا سامان کسٹم ڈیوٹی اداکرکے لایا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے وزارت تجارت نے کسٹم حکام کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ دور حکومت نے بیرون ملک سے پراناسامان امپورٹ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بیرون ملک سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی پرانا سامان امپورٹ نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن اب حکومت کی جانب سے پرانا سامان امپورٹ کرنے پر پابندی ختم کردی ہے۔

بیرون ملک سے پرانا سامان فرنیچر، فریج، ٹیلیفون، پردے، برتن،واشنگ مشین، ٹی وی اور دیگر پراناسامان کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے امپورٹ کیا جاسکے گا، وزارت منسٹری کی جانب سے ایس آر او152812018 بھی جاری کردیا گیا ہے۔