289

خاتون کی خودکشی ڈرامہ نکلی ٗ شوہر گرفتار

پشاور۔تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے دلہ زاک روڈ پر خاتون کی پلازہ سے چھلانگ لگاکر خودکشی ڈرامہ نکلی مقتولہ کو گھریلو ناچاقی پر شوہر نے طیش میں آکر تیسری منزل گرایا تھا 

جس پر پولیس نے قاتل شوہر کو گرفتار کرلیا پشاور پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پہاڑی پور ہ خاتون نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیٹی مسماۃ سمیرا کو اس کے شوہر مسمی دانش ولد ذوالفقار سکنہ حال دلہ زاک روڈ نے پلازہ کی تیسری منزل سے گرا کر قتل کر دیا ہے جس کا مقدمہ درج کرکے ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹیم نے تفتیش شروع کرتے ہوئے شوہر دانش ولد ذوالفقار کو حراست میں لیا تو اس نے ابتدائی طورپر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم بعدازاں اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر طیش میں آ کراس نے اپنی بیوی کو تیسری منزل سے گرایا تھا جس پر پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔