518

خفیہ کیمرے نہ لگانے والے سرکاری اداروں کیخلاف مقدمات درج

پشاور۔پشاور پولیس نے نوٹسز کے باوجود سکیورٹی اقدامات کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگانے کی پاداش میں نادرا اور ٹیلیفون ایکسچینج آفیسرز سمیت دیگر سرکاری اداروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور کے حساس مقامات پر واقع سرکاری اداروں کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔

تاہم گزشتہ روز چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ بڈھ بیر اور ارمڑ میں بعض سرکاری اداروں نے نوٹس کے باوجود کیمرے نہیں لگائے جس کی بناء پر کوہاٹ روڈ نادرا آفس کے انچارج اکرام ولد خیال گل،پی ٹی سی ایل ایکسچینج آفس زنگلی کے انچارج اعجاز ولد خان محمد ساکن صدر، ماشوگگر پی ٹی سی ایل ایکسچینج آفس کے انچارج محب ساکن کگہ ولہ ، ارمڑ بالا گورنمنٹ پرائمری سکول کے پرنسپل پرویز خان اور ارمڑ پایان گورنمنٹ پرائمری سکول کے پرنسپل جہانزیب کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔