548

ناقص کارکردگی پر 21رائیڈرزلائن حاضر

پشاور۔ چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور( سی سی پی او ) قاضی جمیل الرحمان نے سٹی ڈویژن میں تعینات 21 رائیڈر سکواڈز کی کارکردگی کو ناقص قراردیتے ہوئے انہیں لائن حاضر کردیالائن حاضر ہونیوالے 42اہلکاروں کو تاحکم ثانی رائیڈر اور موبائل ڈیوٹی پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے جبکہ بلیک لسٹ قراردیکر ان کی کڑی نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور اور دیگر حکام بھی موجود تھے قاضی جمیل الرحمان نے عوامی شکایات کا نوٹس اور ناقص کارکردگی پر سٹی ڈویژن کے تمام رائیڈر سکواڈز کو لائن حاضر کرنے کاحکم دیا 21 رائیڈر سکواڈزجو 42 اہلکاروں پر مشتمل ہے ان پر تاحکم ثانی رائیڈر اور موبائل ڈیوٹی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ان اہلکاروں کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔