112

فرانس کامسعود اظہر کے اثاثے منجمد کرنیکا اعلان

پیرس۔فرانسیسی حکومت نے جیش محمد کے بانی اور رہنما مسعود اظہر کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسعود اظہر کو یورپی یونین کی مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کی طرف سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں جیش محمد کے بانی مسعود اظہر کے تمام تر اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق فرانس اس حوالے سے دیگر یورپی ممالک کے ساتھ بھی مذاکرات کرے گا اور کوشش کی جائے گی کہ مسعود اظہر کو یورپی یونین کی اس فہرست میں شامل کیا جائے، جس میں ان افراد کو شامل کیا جاتا ہے، جن پر شبہ ہو کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسلام آباد حکومت پر اس حوالے سے دبا میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ وہ ان گروپوں کے خلاف کارروائی کرے، جو مبینہ طور پر بھارت میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہیں۔ جیش محمد نے چودہ فروری کو ہونے والے پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں بھارت کے کم از کم چالیس پیراملٹری اہلکار مارے گئے تھے۔سلامتی کونسل میں چین کا موقف: کیا پاکستان کی محبت میں ایسا کیا گیا؟قبل ازیں چین نے سلامتی کونسل کی طرف سے کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔