509

پشاورپولیس کاپیشہ ورگداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے عوامی شکایات اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط اور خدشہ کے پیش نظر پیشہ ور گداگروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا

ابتدائی طور پر مہم کے دوران ضلع بھر میں سرگرم 10 پیشہ ور گداگرگروہوں کا سراغ لگا کر 40 گداگروں کوپولیس حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں متعدد پیشہ ور گداگر وں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ شہر کے پوش علاقوں میں صاحب ثروت شہریوں کی نقل و حمل اور دیگر سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ان کی راکھی کرکے جرائم پیشہ افراد کو معلومات فراہم کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں،حراست میں لئے گئے گداگروں کو مختلف زاویوں سے انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات منتقل کر د یا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر شہر میں مختلف شاہراہوں اور دیگر مقامات پر سرگرم پیشہ ور گداگروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کید وران شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم 10 گروہوں کا سراغ لگا کر40 پیشہ ور گداگروں کو پولیس حراست میں لیا گیا ہے ، پیشہ ور گداگروں کے خلاف حالیہ مہم عوامی شکایات اور گداگروں کا مختلف جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ روابط کے پیش شروع کیا گیا ہے، حراست میں لئے گئے تمام گداگروں کے خلاف مختلف تھانوں میں گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں 

جن میں متعدد کے متعلق مختلف جرائم پیشہ اور مشکوک افرادکے ساتھ روابط کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو پوش علاقوں میں صاحب حیثیت شہریوں کی نقل و حمل اور دیگر خفیہ معلومات حاصل کرکے جرائم پیشہ افراد کو فراہم کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں، پولیس حراست میں لئے گئے ایسے گداگروں کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مراسم کے پیش نظر ان کو مختلف زاویوں سے انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پیشہ ور گداگروں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر کے ان کے سرغنہ کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے