268

پشاورمیں دہشت گردی کاخوفناک منصوبہ ناکام 

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے وفاقی حساس ادارے کے تعاون سے بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی 

، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران غیر ملکی ساختہ اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ٹرالر کے ذریعے اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 140 عدد رائفل اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے بھاری مقدار میں جدید خودکار غیر ملکی ساختہ سلحہ وایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اطلاع کو مصدقہ جان کر درہ آدم خیل کی طرف سے شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی نگرانی اور چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایات کی گئی

ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل فضل واحد خان اور ایس ایچ او تھانہ متنی عبد العلی خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ارباب ٹاپو چیک پوسٹ پر ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک ٹر الر کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 140 عدد رائفل، ہزاروں عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم میر محمد خان ولد لال محمد خان سکنہ پاڑہ چنارضلع کرم کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ سمگلر کے خلاف کارروائی میں وفاقی حساس ادارے کا تعاون بھی حاصل رہا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس ٹیم کے سامنے اسلحہ وایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے