535

اساتذہ سے پولیوڈیوٹی لینے کااقدام چیلنج

پشاور۔خیبر پختو نخوا کے قبا ئلی اضلا ع سمیت جنو بی اضلا ع میں سر کا ری سکو لو ں میں خد ما ت سرا نجا م دینے والے اسا تذ ہ سے پو لیو کے قطر ے پلا نے کی ذمہ داریا ں لینے کے اقدا م کو پشاور ہا ئی کو رٹ میں چیلنج کر دیا گیا

رٹ درخواست آل ٹر ائبل ٹیچر ایسو سی ایشن نے دا ئر کی ہے جس میں محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم اور بلد یا تی ادا رو ں سمیت پو لیو کمپین کے ذمہ دا رو ں کو فر یق بنا یا ہے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت دا ئر رٹ درخواست میں مؤ قف اختیا ر کیا ہے کہ قبا ئلی اضلا ع اور دیگر جنو بی اضلا ع میں پو لیو کی تین رو زہ مہم کے دوران سر کا ری سکو لو ں میں تعینا ت 2اسا تذ ہ سے قطر ے پلا نے کی ڈیو ٹی لی جا تی ہے جبکہ اس دن سکو لو ں میں اسا تذ ہ تد ریسی عمل سے مبرا ہو تے ہیں درخواست گز ارو ں کا مؤ قف ہے کہ اسا تذ ہ سے محکمہ صحت کی ڈیو ٹی لینا سرو س رو لز کے خلا ف ہے درخواست گز ار کا مز ید کہنا ہے کہ ڈیو ٹی سے انکا ر پر اسا تذہ کی تنخوا ہیں اور دیگر مرا عات رو ک دی جا تی ہیں جس کی وجہ سے اسا تذہ سکو لو ں میں بچو ں کو تعلیم دینے کے عمل سے محرو م ہو کر دن بھر اپنے مسا ئل حل کر نے کے لئے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے دفا تر و ں کے چکر لاگا نے پر مجبو ر رہتے ہیں 

درخواست میں ہا ئی کو رٹ سے استد عا کی گئی ہے کہ سر کا ری سکو لو ں میں تعینا ت خوا تین اور مر د اسا تذ ہ سے پو لیو کی ڈیو ٹی لینے کے اقدا م کو کا لعد م قرا ر دیکر پو لیو ڈیو ٹی سر انجا م دینے سے رو ک دیا جا ئے