455

سٹی ڈ سٹرکٹ کیلئے نئی جنازہ گاڑی خریدنے کا اعلان

پشاور۔ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فائر بریگیڈ کے دو جنازہ گاڑیوں کی مرمت اور ایک نئی گاڑی کی خریداری کا اعلان کیا ہے

یہ اعلانانہوں نے گزشتہ روز فائر بریگیڈ کوہاٹی گیٹ کادورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی فائر بریگیڈ کے انچارج و اسسنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران امجد ، آل یونائٹیڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک نوید، صدر مشتاق مسیح اور جنرل سیکرٹری حاجی روشن خان نے فائر بریگیڈ ، گاڑیوں کی مرمت ، اہلکاروں کیلئے لیٹرین بنانے اورگاڑیوں کو بارش اوردھوپ سے بچانے کیلئے سن شیٹ بنانے کا مطالبہ کیا جس پر ضع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے دو پرانی جنازہ گاڑیوں کی مرمت اور ایک نئے گاڑی خریدنے کا اعلان کیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ اہلکاروں کیلئے دفتر میں تین عددلیٹرین تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ۔